بھارتی فضائیہ کا مگ 21 لڑاکا طیارہ راجستھان میں گر کر تباہ ہوگیا، پائلٹ محفوظ رہا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق  بھارتی فضائیہ کا مگ 21 لڑاکا طیارہ راجستھان میں ہنومان گڑھ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ، طیارے نے سورت گڑھ سے اڑان بھری تھی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرنے والے فوجی طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا تاہم طیارہ گرنے کے باعث زمین پر موجود 2 شہری ہلاک ہوگئے۔
یخیال رہے کہ بھارتی فضائیہ کے طیاروں کا حادثہ معمول بن چکا ہے اور اکثر اس قسم کے حادثات سامنے آتے رہتے ہیں۔
حال ہی میں 4 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا جدید ٹیکنالوجی سے لیس درھو ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا ۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار