مانٹرنگ ڈیسک

بھارتی ریاست ناگالینڈ میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 13مزدور ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق  سکیورٹی فورسز نے بھارتی ریاست ناگا لینڈ میں  ایک آپریشن کے دوران ٹرک پر فائرنگ کی، ٹرک میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدور موجود تھے، ٹرک پر فائرنگ کے خلاف احتجاج کرتے لوگوں پر بھی سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 13مزدور ہلاک ہوگئے
رپورٹس کے مطابق  شہریوں کی ہلاکت پر مشتعل ہجوم نے سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں کو آگ لگا دی جبکہ مشتعل ہجوم اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں ایک سکیورٹی اہلکار بھی مارا گیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونےوالوں میں ایک غیر مقامی مزدور بھی شامل ہے۔
دوسری جانب  بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاعات پرآپریشن کیا جارہا تھا جبکہ آپریشن میں شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کی جارہی ہیں

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار