مانٹرنگ ڈیسک/ایشیا اردو

 بھارتی فضائیہ کے روسی ساختہ ایم آئی 17 وی فائیو ہیلی کاپٹر کو  آج ریاست تامل ناڈو کے علاقے کونور کے قریب حادثہ پیش آیا۔
بھارتی فضائیہ نے ہیلی کاپٹر  حادثے میں مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت  کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد حادثے میں ہلاک ہوچکے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کچھ ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن کے حوالے سے صاریفن دعویٰ کررہے ہیں کہ یہ وہی ہیلی کاپٹر ہے جس میں بپن راوت اور دیگر اہلکار سوار تھے اور اس میں فضا ہی میں آگ لگ چکی تھی۔

Video Link: Video Indian Hali Crash

تاہم اس حوالے سےاب تک  بھارتی فضائیہ نے کوئی تصدیق نہیں کی ہے کہ حادثے کی وجہ کیا ہے اور آیا ہیلی کاپٹر کو فضا ہی میں آگ لگ گئی تھی یا کسی اور تکنیکی مسئلے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر گرا۔
بھارتی ائیر فورس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے  چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا ملٹری ہیلی کاپٹر نئی دہلی سے ریاست تامل ناڈو کے علاقے سولور جارہا تھا کہ تامل ناڈو کی ہی حدود میں کونور کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار