مانٹرنگ ڈیسک

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پنجاب میں کسانوں کے احتجاجی مظاہروں کے باعث بیس منٹ تک بارش میں سڑک پرپھنسے رہے۔ اسے ناقص سیکیورٹی انتظام قراردیاجارہا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی بھارت کی شمالی ریاست میں ایک یادگار پر جا رہے تھے کہ مظاہرین نے راستہ بند کر دیا۔ مظاہرین بھارتی حکومت میں شامل ایک وزیر کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے تھے۔اس وزیر کے بیٹے پر کسانوں کو گاڑی سے کچل کر ہلاک کرنے کا الزام ہے۔
بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ وزیر اعظم کی سیکورٹی میں ایک بڑی کوتاہی تھی۔ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے واقعے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار