مانٹرنگ ڈیسک/ایشیا اردو

نئی دہلی: بھارتی فوج  کے پہلے چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا ملٹری ہیلی کاپٹر ریاست تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہوا، واقعے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر  میں سی ڈی ایس بپن راوت کا عملہ اور  اہلخانہ کے کچھ افراد بھی سوار تھے۔
بھارتی فضائیہ کی جانب سے بھی اس حوالے سے سوشل میڈیا پر تصدیق کی گئی ہے کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا ایم آئی 17وی فائیو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس میں ہیلی کاپٹر حادثے میں 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں کون کون شامل ہے۔خیال رہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد 31 دسمبر 2019 کو ریٹائر ہوئے جنہیں مودی سرکار نے بھارت کا پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر کیا تھا۔

اپ ڈیٹ

چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت  زندگی کی بازی ہار گئے

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار