بھارت نے ایٹمی صلاحیت کے حامل طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’’اگنی-5‘‘ کا تجربہ کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جوہری صلاحیت کے حامل "اگنی-5" کو مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے جو 5 ہزار 400 کلومیٹر کے تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔ یہ پہلے سے طے شدہ مشق ہے اور تجربے سے پہلے پروٹوکول کے تحت وارننگ بھی جاری کی گئی تھی۔
بھارتی ماہرین کا کہنا ہے تجربے کا اصل مقصد چین کو پیغام دینا تھا۔ تجرباتی بنیاد پر میزائل کو اڈیشہ کے عبدالکلام جزیرے پر مربوط ٹیسٹ رینج سے لانچ کیا گیا۔
یاد رہے کہ دو روز قبل ہی بھارتی ریاست اروناچل کی لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر ایک بار پھر بھارتی اور چینی فوج کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس پر متعدد بھارتی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار