بھارت نے پاکستان اور چین کی سرحدوں کے ساتھ بیلسٹک میزائلوں کو نصب کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نصب کیے جانے والے پرالے بیلسٹک میزائل 150 سے 500 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں، بیلسٹک میزائلوں کی رینج کو افواج کی خواہش پر مزید بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔
وزارت دفاع کی منظوری کے بعد خریدے جانے والے 120 پرالے بیلسٹک میزائلوں کو پاکستان اور چین کی سرحدوں کے ساتھ نصب کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا جنگی جنون، جوہری صلاحیت کے حامل بیلسٹک مزائل "اگنی 5" کا تجربہ 
واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ سال 21 اور 22 دسمبر 2021 کو ان میزائلوں کے دو کامیاب تجربات کیے تھے جب کہ افتتاح ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف آنجہانی جنرل (ر) بپن راوت نے کیا تھا۔
 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار