کندھے کی تکلیف میں مبتلا نسیم شاہ کراچی ٹیسٹ سے بھی باہر ہو گئے۔
قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ ملتان سے لاہور کیلئے روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہی ری ہیب شروع کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نسیم شاہ میڈیکل پینل کی زیر نگرانی رہیں گے، دوسری جانب تیسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم انتظامیہ نے نسیم کے متبادل کی درخواست نہیں کی۔
واضح رہے کہ نسیم شاہ راولپنڈی میں دوران فیلڈ کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہو کر ملتان ٹیسٹ سے باہر ہو گئے تھے، اب وہ کراچی میں 17 دسمبر سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار