ایشیا اردو

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کا خانیوال،کبیروالا اور جہانیاں کے مختلف علاقوں کا دورہ،بارشوں کے بعد کپاس کی فصل کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا اور نمائشی پلاٹس چیک کئے۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب نے کھیتوں سے بارشوں کے اضافی پانی کونکالنے کیلے ایک بور کا بھی عملی مظاہرہ دیکھا جو کہ 100فٹ گہرا تھا اور اس میں 4انچ کا پلاسٹک کاپائپ لگا کر کھیت سے پانی زیر زمین بھیجا جارہا تھا۔بعدازاں سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب نے کپاس کے نمائشی پلاٹس کاریکارڈ چیک کیا اور بہتر مینجمنٹ پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع خانیوال ڈاکٹر محمد اقبال کی تعریف کرتے ہوئے فیلڈ سرگرمیوں کو اسی جذبے کے تحت جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے کپاس کے کھیتوں میں نقصان دہ کیڑوں کے حیاتیاتی کنٹرول کیلئے کرائیسوپرلا کارڈز کو چیک کیا۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب نے کہا کہ سفید مکھی کا حملہ بڑھ رہا ہے جس کیلئے سرویلنس بڑھائی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر فصل کو چیک کیا جائے تاکہ اس کیڑے کو بروقت کنٹرول کیا جاسکے۔ سفید مکھی کے موثر تدارک کیلئے نباتاتی محلول (کوڑتما 600 گرام + تمباکو 600 گرام + نیم 600 گرام + اگ 600 گرام اور ہنگ 10 گرام 100 لٹر پانی میں حل کرکے فی ایکڑ) کا سپرے کریں۔ کھیت میں پیلے چپکنے والے کارڈ بحساب 8 فی ایکڑ استعمال کریں اور انہیں 15 دن کے وقفے سے تبدیل کریں۔ حیاتیاتی کنٹرول کیلئے کرائیسوپرلا اور ٹرائیکو گراما بحساب 20 کارڈ فی ایکڑ لگائیں۔جڑی بوٹیوں کا موثر تدارک کیا جائے۔و تر آنے پر ہاتھ سے گوڈی کریں اور ہل چلائیں یا شیلڈ چڑھا کر بوقت ضرورت گلائفوسیٹ بحساب 1500 تا 2000 ملی لٹر فی 100 لٹر پانی سپرے کریں۔ بارش کے بعد یوریا 2 کلو گرام + پوٹاشیم نائٹریٹ 200 گرام + بوریک ایسڈ (17 فیصد) 300 گرام + زنک سلفیٹ (33 فیصد)250 گرام اور میگنیشیم سلفیٹ 300 گرام کو 100 لٹر پانی میں حل کرکے ہفتہ کے وقفہ سے دو سپرے کریں اوربارش کے پانی میں 1 بوری یوریا فی ایکڑ استعمال کریں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار