ایشیااردو

کینسر جیسے موذی مرض سے آگاہی اور عالمی یوم کینسر کی تیاریوں کے حوالے سے ملتان کینسر سوسائٹی کے عہدے دارین کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ نئے تعمیر شدہ کینسر سنٹر میں ہونے والی اس کانفرنس کی صدارت وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے کی جبکہ ملتان کینسر سوسائٹی کی جانب سے پروفیسر ابرار احمد جاوید ( صدر) نگہت نذیر (نایب صدر) پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود ( جنرل سیکرٹری) اور ہوشانگ پی بومنجی ( فنانس سیکرٹری) نے شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے نئے کینسر سنٹر میں کینسر کے علاج کے حوالے سے دستیاب طبی سہولیات بارے میڈیا کو بریفننگ دی۔ اس موقع پر پریس کانفرنس کے شرکاء نے مشترکہ طور پر کینسر سے متعلقہ آگاہی پروگراموں کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کینسر کی تشخیص اگر ابتدائی مراحل میں ہو جائے تو اس کا علاج ممکن ہے۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے کینسر کی تشخیص اور علاج معالجے کے حوالے سے پروفیسر ابرار احمد جاوید اور پروفیسر احمد اعجاز مسعود کے کردار کو سراہا اور نشتر کینسر سنٹر میں پیٹ سکین مشین کی تنصیب کی نوید سنائی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیٹ سکین مشین کی جلد از جلد تنصیب کو ممکن بنانے کے لیے تمام آمورز کی نگرانی میں خود کر رہا ہوں اور انشاللہ رواں ماہ کے آخر تک تنصیب کا کام مکمل ہو جائے گا۔ پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و چیئرپرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے اپنی خالیہ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ہم جلد کینسر سنٹر میں بھی احساس تحفظ پروگرام کو متعارف کرانے جا رہے ہیں تاکہ غریب اور مستحق افراد بھی اس پروگرام کے تحت کینسر کا علاج کروا سکیں

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار