محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، بہاولنگر، سیالکوٹ اور حافظ آباد میں کی گئیں، لاہور سے کالعدم ٹی ٹی پی کی مالی مدد کرنے والے 2 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، 2 ہینڈ گرینڈ، نقدی اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں عبدالرحمٰن، عبدالوحید، عظیم، سفیان، زمان، صدیق، سجاد جٹ، عمران علی اور عمر فاروق شامل شامل ہیں۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گرد مختلف شہروں میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار