ایشیا اردو

نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں پاکستان سوسائٹی آف نیوروسرجنز کی چونتیسویں سالانہ انٹرنیشنل کانفرنس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ اس تین روزہ کانفرنس میں ملک بھر سے معروف نیورو سرجنز، سینئر ڈاکٹرز اور پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی ڈاکٹرز سمیت مختلف ممالک سے دماغی امراض کے معالجین  بھی شرکت کریں گے۔ نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں ہونے والی افتتاح تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد تھے۔ کانفرنس کے پہلے روز ملکی اور غیر ملکی مندوبین نے اپنے تحقیقی مکالے پڑھے اور لیکچر دئیے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے غیر ملکی مندوبین کو نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں خوش آمدید کہا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نیورو سرجری کے شعبے میں جدید تحقیق کو متعارف کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ مستقبل کے معمار احسن طریقے سے انسانیت کی خدمت کر سکیں۔ کانفرنس کے انعقاد پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے منتظمین کی کاوشوں کو خوب سراہا۔ تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ نیورو سرجری ڈاکٹر رضوان شریف نے انجام دیے جبکہ افتتاحی تقریب میں پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس کانفرنس کو جونیئر ڈاکٹرز کے لیے انتہائی مفید قرار دیا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار