آئی سی سی رینکنگ: بابر کا ون ڈے میں پہلا اور رضوان کا ٹی ٹوئنٹی میں دوسرا نمبر
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 887 پوائنٹس کے ساتھ بدستور بیٹرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں ، ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقا کے روسی ون ڈر ڈسن دوسرے،کوئنٹن ڈی کک تیسرے نمبر پر ہیں۔
ون ڈے فارمیٹ کے بیٹرز کی رینکنگ میں امام الحق کا پانچواں اور فخر زمان کا گیارہواں نمبر ہے۔
دوسری جانب آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ بھی جاری کی ہے جس میں بیٹرز کی فہرست بھارتی ٹیم کے سوریا کمار یادیو پہلے اور پاکستان کے محمد رضوان دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان کے کپتان بابراعظم کی چوتھی پوزیشن ہے۔
علاوہ ازیں ون ڈے بولرز کی فہرست میں بھارت کے محمد سراج پہلے اور ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان کے راشد خان ٹاپ پر ہیں
Leave A Comment