ایشیا اردو/مانٹرنگ 

 عالمی ڈورنرز نے افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے منجمد فنڈز سے اٹھائیس کروڑ ڈالر جاری کرنے کافیصلہ کرلیا۔
عالمی بینک کے مطابق یہ رقم صحت اور خوراک کے مسائل سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں ورلڈ فوڈ پروگرام اور یونیسف کو منتقل کی جائے گی۔ دونوں اداروں کے پاس افغانستان میں عام شہریوں تک براہ راست امداد پہنچانے کی سہولت موجود ہے۔
فنڈز میں سے یونیسیف کو 100 ملین ڈالر اور ورلڈ فوڈ پروگرام کو 180 ملین ڈالر دیے جائیں گے۔
ورلڈ فوڈ پروگرام نے افغانستان کی موجودہ صورت حال کو بدترین بحران قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ تقریبا دو کروڑ 30 لاکھ افراد کو شدید سردی میں فوری امداد کی ضرورت ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار