ایشیا اردو

انسٹاگرام نے صارفین کی عمر کی تصدیق کے لیے نئے ٹولز کی آزمائش شروع کردی ہے۔
میٹا کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ کے مطابق امریکا میں ان ٹولز کی آزمائش شروع کی جارہی ہے۔
ان ٹولز کے تحت صارفین دیگر سے اپنی عمر کی تصدیق کروائیں گے یا ویڈیو سیلفی اپ لوڈ کرکے کمپنی کو یقین دلائیں گے کہ ان کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہے۔'
اب اگر کوئی 18 سال سے کم عمر صارف اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں تاریخ پیدائش کو بدل کر اپنی عمر 18 سال سے زیادہ کرنے کی کوشش کرے گا تو کمپنی کی جانب سے شناختی کارڈ اپ لوڈ کرنے، ویڈیو سیلفی یا دوستوں سے عمر کی تصدیق کرانے کا کہا جائے گا۔
انسٹاگرام کے مطابق ویڈیو سیلفی ٹیسٹ کے لیے اس نے برطانوی ٹیکنالوجی کمپنی یوٹی سے شراکت داری کی ہے۔
یہ کمپنی چہرے کے ذریعے کسی فرد کی عمر کا تخمینہ لگا سکتی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار