مانٹرنگ ڈیسک

 امریکی ٹیکنالوجی فرم ایپل نے نیا آئی فون فورٹین متعارف کرا دیا، 48 میگا پکسل وائیڈ اینگل کیمرہ، سیٹلائیٹ کنیکٹیوٹی، 15 سیکنڈ میں ایمرجنسی ایس او ایس میسج بھیجنے کی خودکار صلاحیت اور پانچ رنگوں کے ساتھ نیا موبائل دنیا بھر میں صارفین کو نومبر میں دستیاب ہوگا۔
آئی فون 14 کی تعارفی تقریب آن لائن ہوئی جسے دنیا بھر میں لاکھوں افراد نے دیکھا، نئے آئی فون 14 کی سکرین 6 انچ جبکہ 14 پلس کا سکرین سائز 6 اعشاریہ 7 انچ ہے، اور یہ ریڈ، پرپل، بلو، سلور اور گولڈ کلر میں دستیاب ہوگا۔
نئے فیچرز میں سیٹلائٹ کے ذریعے ایمرجنسی کال سب سے اہم ہے جس کے ذریعے 15 سیکنڈ میں ایس او ایس میسج خود کار نظام کے تحت امدادی اداروں کو پہنچے گا، آئی فون 14 سیریز واٹر پروف ہے اور یہ فون سم کے بغیر چلیں گے، دیگر فیچرز میں سینماٹو گرافی کیلئے 48 میگا پکسل کیمرہ شامل ہے۔
آئی فون 14 میں فوٹونک انجن کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے کم روشنی میں بہترین تصاویر اور ویڈیوز بنائی جا سکتی ہیں، ایکشن موڈ کے اضافے سے ویڈیوز کو متوازن رکھنے میں مدد ملے گی۔
آئی فون 48 سیریز میں اے 16 بائیونک چپ استعمال کی گئی ہے جو کم بیٹری خرچ کرتی ہے اور 40 فیصد تیز کام کرتی ہے، ایپل نے نئے فون کی قیمت 799 ڈالر رکھی ہے جبکہ آئی فون 14 پلس کی قیمت 899 ڈالر مقرر کی گئی ہے، نئے فون کی ایڈوانس بکنگ کل سے شروع ہو گی، صارفن اپنے پسندیدہ فون کو نومبر میں استعمال کر سکیں گے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار