مانٹرنگ ڈیسک

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے ہیکرز سے نمٹنے کے لیے آئی فون صارفین کو ایک ایمرجنسی انتباہ جاری کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کی جانب سے اپ ڈیٹس جاری کی گئی ہیں جن میں صارفین کو ہیکرز سے بچانے کے لیے سیکیورٹی میں موجود سقم کو ٹھیک کیا گیا ہے تاکہ ہیکرز صارفین کے آئی فون کو اپنے قابو میں نہ لے سکیں۔
ایپل کا کہنا ہے کہ اس اپ ڈیٹ میں آپریٹنگ سسٹم میں موجود مسائل کی تصحیح اور سیکیورٹی اپ ڈیٹس شامل ہیں اور تمام صارفین کو اس کو انسٹال کرنے کی تجویز دی جاتی ہے۔
اس اپ ڈیٹ میں دو سیکیورٹی نقائص کی تصحیح کی گئی ہے جن کی نشاندہی گوگل کی پروجیکٹ زیرو ٹیم نے کی تھی۔
یہ اپ ڈیٹ آئی او ایس 16.1 کے جاری کیے جانے کے کچھ دنوں بعد ہی سامنے آئی ہے۔ نئے آئی او ایس میں بھی سیکیورٹی مسائل کو ٹھیک کیا گیا تھا۔
ایپل کا کہنا تھا کہ ایپل کی اشیاء کی سیکیورٹی کو برقرار رکھنے کے لیے سب سے اہم چیز صارف یہ کر سکتے ہیں کہ اپنے سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ رکھیں۔
یہ اپ ڈیٹ صارفین کو بالکل مفت دستیاب ہے اور اس کا جلد از جلد انسٹال کیا جانا انتہائی اہم ہے۔
دوسری جانب بری خبر یہ ہے کہ آئی او ایس 16.1.1 تمام آئی فون صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے۔ اگر کوئی صارف اپنے پاس پُرانا آئی فون رکھتا ہے تو یہ اپ ڈیٹس حاصل نہیں کر سکے گا۔ درج ذیل آئی فون کے وہ ماڈلز ہیں جن میں آئی او ایس 16 اِنسٹال کیا جاسکتا ہے:

    iPhone 14
    iPhone 14 Plus
    iPhone 14 Pro
    iPhone 14 Pro Max
    iPhone 13
    iPhone 13 mini
    iPhone 13 Pro
    iPhone 13 Pro Max
    iPhone 12
    iPhone 12 mini
    iPhone 12 Pro
    iPhone 12 Pro Max
    iPhone 11
    iPhone 11 Pro
    iPhone 11 Pro Max
    iPhone Xs
    iPhone XS Max
    iPhone XR
    iPhone X
    iPhone 8
    iPhone 8 Plus
iPhone SE (2nd generation or later)

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار