ایشیا اردو

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کا پانچواں میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا، جس میں  پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے  169 رنز کا ہدف دیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے  پال اسٹرلنگ اور الیکس ہیلز نے ہدف کے تعاقب اننگز کا آغاز کیا اور جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے پشاور زلمی کے بالروں پر خوب لاٹھی چارج کیا  اور ان کی ایک نہ چلنے دی۔ اوپنرز نے 112 رنز کی شراکت داری قائم کی، بعد ازاں پال اسٹرلنگ 57 کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ ہوکر پویلین روانہ ہوئے۔ انہوں نے 25 گیندوں پر 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔دوسرے اینڈ پر ہیلز نے اسی دوران 33 گیندوں پر ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری اسکور کی، اسٹرلنگ کے بعد اُن کا وکٹ پر ساتھ دینے کے لیے رحمان اللہ آئے، جنہوں نے میچ کو اختتام پر پہنچایا۔
ایلکس ہیلز نے 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔  اسلام آباد یونانئِتڈ نے 169 رنز کا ہدف 16 ویں اوور میں  ایک وکٹ کے نقصان پر باآسانی حاصل کیا۔
 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار