ایشیا اردو

ملتان کی نجی یونیورسٹی میں 8 طلباء کے کورونا میں مبتلا ہونے کا معاملہ، سیکرٹری ہیلتھ پرائمری اینڈ سیکنڈری جنوبی پنجاب کی ہدایات پر ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن اور سربراہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر جنوبی پنجاب کا نجی یونیورسٹی کا دورہ، محکمہ صحت کو یونیورسٹی میں کورونا سمارٹ سیمپلنگ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ملتان کے علاقے بوسن روڈ پر واقع نجی یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف سدرن پنجاب میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران 8 طلبا و طالبات کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب تنویر اقبال کی ہدایات پر ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن قمرالزمان قیصرانی اور سربراہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر جنوبی پنجاب ہیلتھ سیکرٹریٹ ڈاکٹر عطاالرحمان کی سربراہی میں ٹیم نے اچانک نجی یونیورسٹی کا دورہ کیا اور تمام شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اس دوران یونیورسٹی میں زیر تعلیم بیشتر طلبا و طالبات بغیر ماسک کے پھرتے ہوئے نظر آئے جبکہ داخلی دروازے پر کورونا ڈیسک تک قائم نہیں کیا گیا تھا جبکہ ایڈمن بلاک کے داخلی راستے پر بھی ہینڈ سینی ٹائزر اور ماسک تک موجود نہیں تھے لیکچر ہالز کلاس رومز اور کینٹین پر بھی کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد ہوتا نظر نہ آیا جبکہ طلبا و طالبات کی اکثریت کورونا ویکسین کروا چکی تھی اس حوالے سے ڈاکٹر عطاالرحمان نے نجی یونیورسٹی انتظامیہ کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی جبکہ محکمہ صحت ملتان کے متعلقہ افسران کو یونیورسٹی میں سمارٹ سیمپلنگ کرنے کے احکامات بھی جاری کئے تاکہ کورونا کے پھیلاو کے مطابق یونیورسٹی کو کھلا رکھنے یا بند کرنے کے حوالے سے فیصلہ لیا جا سکے اس حوالے سے بتایا گیا کہ وومن بلاک میں کورونا کیس رپورٹ ہونے کے بعد گزشتہ ایک ہفتے سے وومن بلاک بند تھا جبکہ آن لائن کلاسز کا اجرا عمل میں لایا گیا تھا

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار