ایشیا اردو

زراعت ہاؤس میں نماز استسقاء ادا کی گئی اور باران رحمت کے لیے دعا کی گئی۔ نماز استسقاء میں وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد انجم علی، ڈاکٹر محمد اسلم، چوہدری محمد منیر، نوید عصمت کاہلوں سمیت افسران و ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ صوبائی وزیر زراعت نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج محکمہ زراعت پنجاب کے تحت خشک سالی اور سموگ کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر پنجاب کے تمام ڈویژنل، ضلعی، تحصیل اور مرکز کی سطح پر نماز استسقاء ادا کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ربیع کی فصلات خصوصاً گندم کی فصل کی اچھی پیداوار کے حصول کے لیے اس نازک مرحلے پر بارش کی اشد ضرورت ہے۔ مزید برآں خشک سالی میں فصلوں کی پانی کی ضروریات صرف باران رحمت سے ہی پوری ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ باران رحمت کی بدولت فضائی آلودگی میں کمی سمیت انسانی و حیوانی صحت، نقل و حمل اور فصلوں کی نشوونما کے دوران درپیش مسائل میں کمی واقع ہو گی

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار