ایشیا اردو

 معروف صنعت کار اور سابق صدر ملتان وڈیرہ غازی خان چمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے  جلال الدین رومی فاونڈیشن کی جانب سے نشتر ہسپتال میں داخل مستحق مریضوں کے لیے جان بچانے والی ادویات کی فراہمی کے موقعہ پر کیا ۔انھوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے طبی اداروں کی تعمیر و ترقی کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا کہ ملتان ہو یا جنوبی پنجاب کا کوئی دوسرا شہر۔وہاں کے تمام ھسپتالوں میں ادویات کی اکثر کمی اس لئے رہتی ہے۔کہ ہمارے ملک میں آبادی کا پھیلاو تیزی سے ہو رہا ہے۔جس وجہ سے حکومت تمام تر عملی اقدامات کے باوجود تمام مریضوں کو ادویات فراہم نہیں کر سکتی۔اس کے لئے نجی شعبے کو متحرک ہونا چاہیے۔
اس موقعہ پر وائس چانسلر نشتر یونیورسٹی و ھسپتال پروفیسر ڈاکٹر راناالطاف احمد نے کہا کہ نشتر ہسپتال میں داخل مستحق مریضوں کے لیے جان بچانے والی ادویات کی فراہمی ایک احسن اقدام ہے۔جس کے ہم تہہ دل سے جلال الدین رومی فاونڈیشن کے مشکور ہیں۔انھوں نے کہا نشتر ہسپتال میں کی تعمیر و ترقی کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا کہ ماضی میں نشتر ہسپتال میں مختلف مخیر حضرات نے کڑے وقت میں نشتر ہسپتال میں داخل مستحق مریضوں کے لیے ادویات کی فراہمی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے نشتر انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا۔لیکن جلال الدین رومی فاونڈیشن نے صرف مریضوں کے لیے طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے تعاون کیا۔بلکہ مختلف وارڈز کو اپ گریڈ کرنے کے لیے سرمایہ فراہم کیا۔
وائس چانسلر نشتر یونیورسٹی ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے کہا  جلال الدین رومی فاونڈیشن ایک عرصے سے پسماندہ علاقوں خاص طور پر جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں صاف پانی کے بے شمار منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔خصوصی طور پر ان علاقوں میں تیزی سے صاف پانی مہیا کیا جا رہا ہے۔جہاں پر ہپیائٹس کے مریضوں کی بڑی تعداد دیکھنے کو مل رہی ہے۔آج ضرورت اس امر کی ہے معاشرے کے محروم طبقات کی اشک شوئ کے لئے صحت عامہ، تعلیم، صاف پانی کی فراہمی کے علاوہ غربت کے خاتمے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کیا جائے۔تاکہ جنوبی پنجاب کے محروم طبقات کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار