ایشیا اردو

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلوی کھلاڑی جیمز فوکنر نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ پر معاہدے کی پاسداری نہ کرنے کا الزام لگایا اورلیگ سے دستبردار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق معاملہ جیمز فوکنر کی ادائیگی کے حوالے سے غلط بیانی پر پیدا ہوا، جمیز فالکنر کو پی سی بی نے 70 فیصد ادا کر دیے تھے  لیکن وہ رقم کی وصولی سے مکر گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بینک نے پی سی بی کو تصدیق کی ہے، جیمز فالکنر دوسرے بینک اکاؤنٹ میں رقم طلب کرنا چاہتا تھا جس پر پی سی بی نے پہلی ادائیگی واپس طلب کی تو فالکنر نے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے 50 ہزار ڈالرز کی ادائیگی کا مطالبہ کر رہے تھے جس پر معاملہ الجھا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ جیمز فوکنر نے لاہور میں ہوٹل پراپرٹی کو بھی نقصان پہنچایا اور اس وقت وہ نشے کی حالت میں تھے جبکہ ہوٹل میں نقصان کا ازالہ چیک آؤٹ کے وقت پی سی بی نے کیا۔
ذرائع کے مطابق جیمز فوکنر نے امیگریشن حکام سے بھی بدتمیزی کی جس کے بعد معاملے کو اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لایا گیا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار