مانٹرنگ ڈیسک 

ایپ اسمارٹ فون کیمرے کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ بچوں کی آنکھوں میں زردی دیکھ کر اس سے یرقان ہونے یہ نہ ہونے کا اندازہ لگاسکتی ہے۔
جامعہ گھانا اور یونیورسٹی کالج لندن کے سائنسدانوں نے مشترکہ طور پر neoSCB  نامی ایپ بنائی ہے۔ اسے پہلے گھانا میں 300 اور پھر لندن میں 37 بچوں پرآزمایا گیاہے۔
پیڈیاٹرکس نامی جرنل میں شائع ہونے والی رپورت میں کہا گیا ہے کہ آنکھ کی سفیدی کا ایک حصہ ’سکلیرا‘ اگر غیرمعمولی پیلا ہو تو یہ جونڈائس یا پیلیے کی علامت ہوسکتا ہے۔ اگرچہ اس میں بسا اوقات غلطیاں ہوجاتی ہیں تاہم ایپ میں ساری خامیاں دور کرکے اسے شناختی معاون بنایا گیا ہے۔
جب ایپ کی بدولت 336 بچوں کا جائزہ لیا گیا تو روایتی انداز سے ان میں 79 بچے شدید یرقان کے شکار تھے تاہم ایپ نے بہت درستگی سے 74 بچوں کی آنکھیں دیکھ کر خطرے کی گھنٹیاں بجائیں اور کہا کہ وہ یرقان میں گرفتار ہے۔
ایپ میں ڈجیٹل انداز میں ’ٹرانس کیوٹینیئس بائلوریوبنومیٹر‘ شامل کیا گیا ہے۔ جن جن بچوں میں اس نے یرقان بتایا بعد میں ان کے ٹیسٹ کئے گئے اور ان میں واقعی مرض کی تشخیص ہوگئی۔
ایپ کے روحِ رواں ڈاکٹر ٹیرنس لیونگ نے بتایا کہ ایپ کمرشل آلات کی طرح ہی قابلِ اعتبار ہے۔ neoSCB ایپ نومولود میں بہت تیزی سے یرقان تلاش کرسکتی ہے اور اس کی قیمت بھی دیگر مہنگے نظاموں سے دس گنا کم ہے۔
یہ ایپ غریب اور دوردراز علاقوں کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوکر ہزاروں لاکھوں بچوں کی جان بچاسکتی ہے۔ یرقان میں بچوں کی آنکھوں میں پیلاہٹ بائلی ریوبن نامی مرکب کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اس کا افراط دماغ تک جاسکتا ہے، بچہ سماعت کھوسکتا ہے ، دماغی افعال متاثر ہوتے ہیں اور موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار