ایشیا اردو

   پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر شمالی بحیرہ عرب میں مشترکہ کاروائی کے نتیجے میں 1000کلو گرام منشیات تحویل میں لے لیں۔ جس کی مالیت تقریبا 247ملین روپے ہے۔ تحویل میں لی گئی منشیات کو قانونی چارہ جوئی کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔ 

    انسداد منشیات کا کامیاب مشترکہ آپریشن بحری حدود میں غیر قانونی سر گر میوں کے خلاف پاک بحریہ کی عزم کا مظہر ہے۔ پاک بحریہ ساحلی علاقوں میں اس طرح کی غیر قانونی سر گرمیوں کے سدِباب کیلئے ہر دم تیار ہے۔

     پاک بحریہ ذمہ داری اور لگن کے ساتھ اپنی قومی ذمہ داریاں بھر پور طریقے سے ادا کرتی رہی گی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار