سال 2023 کے چھٹے مہینے کا آغاز بس دو روز کی دوری پر ہے، ہر ماہ کے آغاز سے ہی بہت سے لوگ مہینے بھر کے کاموں کی فہرست تیار کرلیتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ یہ یہ کام اس مہینے مکمل کریں گے۔
اجرام فلکیات کے ماہرین نے جون کے مہینے کے لیے چار ستاروں کا انتخاب کیا ہے، ماہرین کے مطابق یہ ماہ ان کے لیے خوشی کی علامت ثابت ہوگا اور یہ سال کے چند مہینوں میں سے ایک ہوگا جو ان چاروں ستاروں کے لیے خوش قسمتی کا ماہ ہوگا۔
گو کہ مستقبل کے حوالے سے کوئی آپ کو نہیں بتا سکتا، البتہ پیشگوئیاں ضرور کی جاتی ہیں
آئیے جانتے ہیں کہ جون 2023 میں کون سے چار ستارے خوش قسمت ثابت ہوں گے۔
برج جوزا: May 21 - June 20 (Gemini)
اگر یہ کہا جائے کہ یہ سیزن برج جوزا کا ہی سیزن ہے تو غلط نہ ہوگا، چونکہ اب مئی کا مہینہ اختتام پذیر ہے اور جون کا بھی آغاز ہونے والا ہے، لہٰذا ماہرین کے مطابق وہ افراد جو کسی سے کوئی معلومات شیئر کرنا چاہتے ہیں یا کچھ بتانا چاہتے ہیں، وہ آرام سے بلا خوف بتا سکتے ہیں، کیونکہ سامنے والا ان کی بات سمجھے گا۔
اس ماہ آپ کے بہت سے رُکے ہوئے کام تکمیل تک پہنچنے کے واضح آثار ہیں۔
برج سنبلہ: (Virgo) August 23 - September 22
سنبلہ وہ دوسرا ستارہ ہے جسے ماہرین نے منتخب کیا ہے، ماہرین کے مطابق سنبلہ افراد دلیری کے ساتھ مشکل ترین کام اس ماہ میں انجام دے سکتے ہیں، اس کے علاوہ اور طرح سے بھی یہ مہینہ ان کے لیے خوش قسمت ثابت ہوگا اور اس کا اندازہ انہیں اس کے اختتام پر ضرور ہوجائے گا۔
برج قوس: (Sagittarius) November 22 - December 21
برج قوس افراد کے لیے بھی یہ مہینہ خوش قسمتی کا ہوگا، کوشش کریں کہ اپنے پیاروں کے قریب رہیں اور انہیں بھی اپنے سے نزدیک آنے کی اجازت دیں۔
اس کے علاوہ قومی امکان ہے کہ قوس کے رُکے کام اس ماہ مکمل ہوں گے۔
برج حوت: (Pisces) February 19 - March 20
گو کہ یہ ستارہ 12 میں سے سب سے آخر میں آتا ہے، لیکن اس کے حوالے سے ماہرین نے آئندہ ماہ کے لیے خوشی کی نوید سنائی ہے۔
اس مہینے، یہ لوگ اپنی گھریلو اور نجی زندگی کو ذہنی طور پر مزید متحرک بنانے کے لیے نئے طریقے تلاش کر رہے ہوں گے اور اس میں کامیاب بھی ہوں گے، آپ کی گھریلو زندگی ہمیشہ سے کافی مصروف رہی ہے، جب کہ اس سیزن میں یہ آپ کو نئے، دلکش طریقوں سے متاثر کرے گی۔
یہ افراد اپنے گھر کا فرنیچر تبدیل کرسکتے ہیں یا اپنے گھر کے سکون کے لیے کسی قسم کی دعوت منعقد کرسکتے ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار