جونئیر ہاکی ایشیا کپ کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
ایشین ہاکی فیڈریشن نے عمان کے شہر صلالا میں ہونیوالے جونئیر ہاکی ایشیا کپ کی ٹرافی کی رونمائی کر دی۔
جونئیر ایشیا کپ 23 مئی سے یکم جون تک عمان کے شہر صلالا میں کھِیلا جائے گا۔
ٹرافی کی تقریب رونمائی میں ایونٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی، تمام دس ٹیموں کے کپتان نے ٹرافی کے فوٹو سیشن میں حصہ لیا۔
تقریب میں ایشین ہاکی فیڈریشن کے اعلی عہدیداروں نے بھی شرکت کی، پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کل پہلا میچ چائنیز تائپے کے خلاف کھیلے گی ۔
Leave A Comment