جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ 3-3 گول سے برابر ہوگیا۔
ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کھیلے گئے میچ میں تیسرے کوارٹر تک مقابلہ 2-2 گول سے برابر تھا
میچ میں نیدرلینڈز کو پہلے 0-2 کی برتری حاصل کی تھی جسے ارشد لیاقت نے 32 ویں منٹ میں فیلڈ گول کر کے کم کیا اور چار منٹ بعد سفیان نے گول کر کے مقابلہ برابر کردیا۔
چوتھے کوارٹر میں نیدرلینڈز کے اولیورز نے گول کر کے برتری قائم کی تاہم بعدازاں ارباز احمد نے بھی گول کر کے مقابلہ برابر کردیا تھا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار