کلر کہار میں سرکلاں روڈ پر زائرین سے بھری مسافر بس گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 56 سے زائد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ بس میں زائرین کلر کہار دربار پر حاضری کے بعد واپس فیصل آباد جارہے تھے کہ سرکلاں کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئے۔
حادثے کے بعد مقامی افراد اور ریسکیو اداروں نے زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو منتقل کیا۔
اسپتال میں علاج کے دوران دو زخمی دم توڑ گئے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق 7 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 4 کو راولپنڈی ریفر کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق حادثہ اوور لوڈنگ کے باعث پیش آیا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار