کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع میٹرک بورڈ آفس کے قریب سی این جی پمپ پر زور دار دھماکا ہوا، جس کی شدت سے اطراف میں بھی نقصان پہنچا۔ واقعے کے فوری بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر مقام کو سیل کیا اور ریسکیو رضاکاروں کی مدد سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے 8زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے 3 دوران علاج دم توڑ گئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکا سی این جی پمپنگ اسٹیشن پر سلنڈر میں گیس بھرنے کے دوران پیش آیا۔
ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب نے کہا کہ دھماکا ابتدائی طورپر سلنڈر کا معلوم ہوتا ہے، وقوعہ کو سیل کر کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا۔
مالک نے کہا کہ  کسی نے پمپ پرسگریٹ جلاکرپھینکی جس کے باعث دھماکا ہوا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار