ڈیرہ غازی خان(  سنیر رپورٹر/ نعمان  حفیظ سے  )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں27 اکتوبر کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کےلئے یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا۔دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد خصوصی دعاؤں سے کیا گیا۔تحصیل،ضلع اور ڈویژنل سطح پر ریلیاں،واک،سیمینار اور مباحثوں کے مقابلے منعقد کئے گئے۔ڈویژن کی مرکزی ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے تحصیل چوک تک نکالی گئی جس کی قیادت کمشنر سارہ اسلم نے کی ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید سمیت ڈویژنل،ضلعی افسران ملازمین،سول سوسائٹی اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔شرکاء نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھنے کے ساتھ قومی اور کشمیر کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔ شرکاء"کشمیر بنے گا پاکستان،کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے،کشمیر کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائیگا" کے فلک شگاف نعرے لگائےجب کہ کشمیر کی آزادی،ملک اور قوم کی خوشحالی کےلئے دعا کی گئی.کمشنر سارہ اسلم نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ حکومت پاکستان کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گی۔کشمیری اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھیں۔ان پر ظلم وبربریت کی سیاہ رات ختم ہونے والی ہے۔وہ دن دور نہیں جب کشمیری بھی آزاد فضا میں سانس لیں گے۔
    ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ
27اکتوبر1947سےکشمیریوں پر شروع ہونے والے بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف آج پوری دنیا میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔پوری دنیا کی طرح پاکستان بالخصوص ڈیرہ غازی خان کے عوام،تاجر،سول سوسائٹی بھی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔قریہ قریہ،گھر گھر سے نکلنے والے ڈیرہ غازی خان کے شہری کشمیریوں سے پورے جوش وخروش کے ساتھ اظہار یک جہتی کررہے ہیں۔ہم عالمی طاقتوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم پاکستانی اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ریلی کے اختتام پر کشمیر کی آزادی کے لئے دعا بھی کی گئی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار