بستی نظام آباد کے قریب موجود سیوریج کے گندے پانی کے جوہڑ میں ڈوب کر دو نو عمر بچے اپنی زندگی سے محروم ہو گئے۔ ریسکو کے مطابق انھیں اطلاع ملی تھی کہ بستی نظام آباد کے رہائشی 8 سالہ حسنین اور 12 سالہ فہد گندے پانی کے جوہڑ میں گر گئے ہیں۔ جس پر ریسکو ٹیم موقع پر پہنچی اور دونوں بچوں کو جوہڑ سے نکال کر تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم دونوں بچے جانبر نہ ہو سکے اور ہسپتال پہنچنے کے بعد اپنی زندگی کی بازی یار گئے۔ اہل علاقے کے مطابق طویل عرصے سے سیوریج کے گندے پانی کا یہ جوہڑ یہاں موجود ہے اور اس میں قریبی آبادیوں کا سیوریج پانی جمع رہتا ہے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار