ایشیا اردو
معروف صنعت کار اور سابق صدر ملتان وڈیرہ غازی خان چمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ جلال الدین رومی کو چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیاجی ملتان کے بورڈ آف مینجمنٹ کے انیسویں اجلاس میں متفقہ طور پر چئیرمین منتخب کر لیا گیا۔ یاد رہے خواجہ جلال الدین رومی کا شمار ان کے ان مخیر حضرات میں ہوتا ہے۔جو گزشتہ تین عشروں سے جنوبی پنجاب میں طب کے حوالے دکھی انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔
اجلاس میں چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیاجی ملتان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر رانا الطاف احمد، جسٹس(ر)محمد ظفر یسین، پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد، ڈاکٹر ظفر اقبال علوی، معروف سماجی رہنما مہناز فرید شیخ، ڈاکٹر فہیم اختر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، احمد نواز خان ڈائریکٹر فنانس، ڈاکٹر فرحان خان ڈائریکٹر ٹیکنیکل نے شرکت کی۔جبکہ اللہ رکھا ایڈیشنل سیکرٹری(پروکیورمنٹ )نمائندہ محکمہ صحت نے آن لائن شرکت کی۔
اجلاس سے نومنتخب چئیرمین بورڈ آف مینجمنٹ خواجہ جلال الدین رومی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیاجی ملتان سے اس وقت نہ صرف جنوبی پنجاب بلکہ بلوچستان اور سندھ سے آئے ہوئے  ہزاروں مریض شفا پا رہے ہیں۔بلکہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی محنت کی وجہ سے خطہ کا معیاری ھسپتال بن چکا ہے۔انھوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیاجی ملتان کا نیا بورڈ ھسپتال میں ادویات کی کمی کو پورا اور نئے بلاک کی تیزی سے تعمیر کے لئے اقدامات کرے گا۔ اجلاس میں ہسپتال کے لفٹس کی سالانہ مرمت کے ٹھیکہ کی منظوری بھی دی گئی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار