ایشیا اردو

ادویات کی قلت کے باعث رواں سال کے آغاز سے ہی پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں کڈنی ٹرانسپلانٹ بند ہوگیا۔
پی کے ایل آئی انتظامیہ کے مطابق ٹرانسپلانٹ میں استعمال کیئے جانے والے انجکشن مارکیٹ میں ناپید ہیں۔ ادویات کی قلت کے باعث کئی زندگیاں خطرے میں پڑگئیں۔
ترجمان پی کے ایل آئی کے مطابق ادویات کی عدم دستیابی سے ٹرانسپلانٹ روکے گئے، انجکشن ملتے ہی کڈنی ٹرانسپلانٹ شروع کردیں گے۔
ٹرانسپلانٹ میں استعمال ہونے والے انجکشن اینٹی تھاموسایئٹ گلوبلین بیرون ملک سے امپورٹ کرناپڑتا ہے تاہم درآمدی مسائل کے باعث انجیکشن نایاب ہوگیا۔
پی کے ایل اۤئی میں روزانہ ایک مریض کاکڈںی ٹرانسپلانٹ ہوتا ہے۔ گزشتہ سال 211 مریضوں کے ٹرانسپلانٹ کیے گئے تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے پی کے ایل آئی میں اپنے نام سے کالج تیارکرنے کی منظوری تو دیدی لیکن اسپتال کی انہتائِی ضروری انجکشن فراہم کرنے کے اقدامات نہ کئے جاسکے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار