مانٹرنگ ڈیسک

جی میل دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ای میل سروس ہے۔
اب دفتری امور کے لیے اسے استعمال کیا جائے یا ذاتی مقاصد کے لیے، اس بات کا قوی امکان ہے کہ ان باکس میں لاتعداد ای میلز موجود ہوسکتی ہیں۔
اس کے باعث کئی بار غیرضروری ای میلز کو ڈھونڈ کر ڈیلیٹ کرنا کافی مشکل ہوتا ہے۔
اچھی بات یہ ہے کہ جی میل میں آپ آسانی سے تمام غیر ضروری ای میلز کو بیک وقت ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔
تمام ای میلز ڈیلیٹ کریں
اس مقصد کے لیے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر جی میل کو اوپن کریں اور پھر سلیکٹ باکس پر کلک کریں۔
ایسا کرنے کے بعد All 50 conversations on this page are selected میسج کے برابر میں تمام ای میلز کو سلیکٹ کرنے کا آپشن ہوگا۔
اس پر کلک کرکے ڈیلیٹ کا بٹن دبائیں، آپ کا ان باکس مکمل طور پر خالی ہوجائے گا۔
ریڈ ای میلز ڈیلیٹ کریں
کمپیوٹر پر جی میل اوپن کرکے سرچ بار پر label:read لکھ کر سرچ کریں تو وہ تمام ای میلز اسکرین پر آجائیں گی جن کو اب تک پڑھ چکے ہیں۔
اس کے بعد سلیکٹ باکس پر کلک کرکے تمام ای میلز کو ڈیلیٹ کردیں۔
یہی طریقہ کار ان ای میلز کے لیے بھی اپنایا جاسکتا ہے جن کو کھولا نہیں گیا بس سرچ بار پر label:unread سرچ کرنا ہوگا۔
مخصوص کانٹیکٹ کی ای میلز ڈیلیٹ کریں
اس کے لیے جی میل کی سرچ بار پر اس کانٹیکٹ کا ای میل ایڈریس درج کریں جس کی ای میلز ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں۔
اس کے بعد سلیکٹ باکس پر کلک کرکے تمام ای میلز کو ڈیلیٹ کردیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار