ایشیا اردو

تحریر:محمد جنید جتوئی

 

  پسماندہ علاقوں کی ترقی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور یہی وجہ ہے ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبہ پنجاب کیلئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب بھی صوبہ کے پسماندہ علاقہ بارتھی سے کیا گیا۔بارتھی کوہ سلیمان تحصیل اور ضلع ڈیرہ غازی خان کا پسماندہ علاقہ رہا تاہم فخر کوہ سلیمان نے  علاقہ کی پسماندگی دور کرنے کیلئے ایسے انقلابی اقدامات کئے اور کررہے ہیں کہ عوام  انہیں محسن کوہ سلیمان کے لقب سے پکارنے اور جاننے لگی ہیں۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے پنجاب کے آخری اور بلوچستان کے سرحدی مقام اور کوہ سلیمان میں زیادہ آبادی والے علاقے کھرڑ بزدار میں کھلی کچہری کے دوران نوید سنائی کہ محسن کوہ سلیمان وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے کوہ سلیمان کے لوگوں کیلئے قرض حسنہ دینے کی ہدایات جاری کردی ہیں جس کیلئے 8000 خاندانوں کو معاشی حالات بہتر کرنے کیلئے پچاس پچاس ہزار روپے کے قرض حسنہ دئیے جائیں گے۔یخ بستہ ہواؤں اور خون منجمند کرنے والی سخت سردی میں کوہ سلیمان کے گھروں کو نہ چھوڑنے اور معاشی حالات کے دیگر معاملات کا سروے مکمل کرلیا گیا ہے ڈیرہ غازی خان ضلع کے کوہ سلیمان کے چھ ہزار اور راجنپور کوہ سلیمان کے دوہزار خاندانوں کو قرضے دئیے جائیں گے۔تین سال تک معاشی حالات بہتر ہونے پر بلا سود قرض واپس کیا جاسکے گا تاہم کسی بھی وجہ سے حالات بہتر نہ ہونے پر قرض معاف بھی ہوسکتا ہے۔قرض حسنہ کی سکیم غریب پروری کا قابل تحسین اقدام ہے اس سے کوہ سلیمان کے مکین مویشی پالنے،کھیتی باڑی اور دیگر چھوٹے کاروبار کرکے اپنے اور اپنے خاندان کے معاشی حالات بہتر بنا سکتے ہیں
     وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے وزیر اعلیٰ پنجاب کے منصب سنبھالنے سے پہلے کوہ سلیمان کے علاقے حکومتی اداروں کی نظروں سے اوجھل تھے،غربت اور پسماندگی کا الفاظ میں احاطہ ممکن نہیں تھا۔بیمار اور لاچار اور چارپائی پر لیٹا کر اور کندھوں پر اٹھا کر کئی کئی گھنٹوں کا سفر طے کرکے کسی نزدیکی علاج گاہ کی طرف لے جایا جاتا بارشوں میں سیلابی ریلی ''ندی'' بہنے کی وجہ سے رابطیمنقطع  ہوجاتے اور کئی کئی دن،راتیں سیلابی ریلے گزرنے کا انتظار کیا جاتا اور اس دوران مریض اس جہان فانی سے کوچ کرجاتا۔کچھ علاقوں میں تو مریض کا علاج مقامی و روائتی ٹوٹکے سے کیا جاتا اور مرض کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے آزمائش سمجھ کر اس کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جاتا کیونکہ پسماندگی اور غربت کی وجہ سے علاج اور سفر کے اخراجات نہیں ہوتے تھے۔علاج کیلئے تگ و دو ہمارے پیارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت ہے اور ایک انسان کی زندگی پوری انسانیت کی زندگی بچانے کے مترادف قرار دیا گیا ہے تاہم وسائل علاج معالجہ کی سہولیات حاصل کرنے میں آڑے آجاتے۔سردار عثمان احمد خان بزدار نے وزیر اعلی پنجاب کامنصب سنبھالنے پر نہ صرف کوہ سلیمان بلکہ صوبہ پنجاب کے تمام پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے کام کیا۔کوہ سلیمان میں۔ سڑکوں کا جال اور سیلابی ریلوں کی قدرتی گذرگاہوں پر طویل پل بنائے۔جیب ایبل ٹریکس بنا کر آبادیوں کو ملادیا۔اب تو پنجاب کو بلوچستان سے ملانے کیلئے بین الصوبائی شاہراہوں تونسہ،زین،بارتھی،کھرڑ بزدار تا چھپر بلوچستان تک معیاری روڈ کی تعمیر تیزی سے جاری ہے اور تعمیر کے حوالے سے اچھی ساکھ رکھنے والی کمپنی ''ایف ڈبلیو او ''منصوبہ پر کام کررہی ہے اسی طرح تونسہ موسی خیل روڈ پر بھی کام جاری ہے منصوبوں کی تکمیل سے لاہور،ملتان سے بلوچستان کا سفر آسان اور فاصلے سمٹ جائیں گے۔کوہ سلیمان کے علاقے گیٹ وے میں تبدیل ہوجائیں گے جس سے کاروبار اور معاشی سرگرمیاں شروع ہوں اور کوہ سلیمان کی پسماندگی کم کرنے کیلئے یہ منصوبے گیم چینجر ثابت ہوں گے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے کوہ سلیمان میں زرعی انقلاب برپا کرنے کیلئے ڈیم کے منصوبوں پر کام کیا اور بارش کے پانی کو ذخیرہ کرکے ضرورت کے مطابق رقبوں کو سیراب کرنے کیلئے پہاڑوں کے دروں پر ڈیم بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ماہرین نے فزیبلٹی سٹڈی کی اور سوڑا کے مقام کو بہترین قرار دیا جس پر پہلے مرحلے میں ڈیم بنے گا۔ابتدائی فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں اسی طرح ڈیرہ غازی خان اور راجنپور اضلاع کے پہاڑی سلسلوں میں بھی مرحلہ وار ڈیم بنیں گے۔کوہ سلیمان میں پانی،بجلی،لائیو سٹاک اور صحت کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔قبائلیوں کو فور جی انٹرنیٹ،بنک آف پنجاب اور اے ٹی ایم کی بھی سہولیات فراہم کردی گئیں۔پہاڑی علاقوں میں ریسکیو 1122 سٹیشن،موٹر بائیک اور فور بائی فور ایمبولینس سروس شروع کی گئی۔تعلیم اور صحت کے مراکز اپ گریڈ کئے گئے۔فورٹ منرو میں کیڈٹ کالج اور ویلفئیر سٹی پروجیکٹ میں تیزی لائی گئی۔کوہ سلیمان کے علاقے مبارکی،مٹ چانڈیہ،گلکی،بارتھی اور دیگر صحت افزا مقامات پر پارک ویز اور ٹورسٹ پوائنٹ ڈویلپ کئے گئے۔کمیوٹی کو اپنے اثاثوں کی حفاظت کا رحجان پیدا کرنے کیلئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے کوہ سلیمان ایمپروومنٹ پروجیکٹ متعارف کرادیا ہے اور اجتماعی مفاد کے منصوبے شروع کئے جائیں گے جس کا 80 فیصد شئیر حکومت پنجاب دے گی اور صرف 20 فیصد شئیر کمیونٹی کو دینا پڑے گا۔کمیونٹی اپنی ضرورت ور ترجیحات کے مطابق ترقیاتی سکیمیں شروع کرسکیں گی۔کوہ سلیمان کا دائرہ ڈیرہ غازی خان سے بڑھا کر ضلع راجنپور تک کردیا گیا جس کیلئے الگ اور خود مختار ادارہ کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بنایا گیا جو علاقہ کی تعمیر وترقی کیلئے اقدامات کررہا ہے۔کوہ سلیمان میں میں موجود جنوبی پنجاب کے صحت افزا مقام فورٹ منرو کی ماسٹر پلاننگ شروع کردی گئی ہے۔کوہ سلیمان کے علاقے میں بارتھی میں کیڈٹ کالج طرز کا 400 کنال پر بورڈنگ سکول کی بھی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں کوہ سلیمان سے تعلق رکھنے والے 500 طلبا و طالبات کو اعلی معیاری تعلیم،رہائش،خوارک اور دیگر سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی اور اس کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔دانش سکول اور دیگر تعلیمی اداروں اور سرکاری ملازمت میں کوہ سلیمان کا کوٹہ مختص کرایا گیا۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے کوہ سلیمان کی پسماندگی دور کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے اور کررہے ہیں۔غریب افراد کیلئے پناہ گاہ،لنگر خانے،دسترخوان،احساس کفالت پروگرام،احساس دیوار،احساس بازار،احساس دسترخوان جیسے غریب پرور اقدامات کئے اور یہ سلسلسہ صوبہ بھر میں جاری ہے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ٹیم کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ،ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ڈویژنل و ضلعی  افسران نیک نیتی اور خدمت خلق کے جذبہ سے کام کررہے ہیں اور سردار عثمان احمد خان بزدار نے دیگر ڈویژن اور اضلاع میں بھی خدمت خلق کا جزبہ رکھنے والے افسران کی ٹیم تعینات کی۔سرکاری دفاتر میں عوامی مسائل سنے اور داد رسی کیلئے ''پبلک آورز ''مقرر کئے،اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کرایا اور سائلین کو عزت و احترام دے کر ان کے مسائل سننے اور فوری حل کرنے کیلئے احکامات جاری کئے۔ہر ماہ کے پہلے دو ورکنگ ایام میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کا سلسلہ شروع کرایا۔افسران کو دیگر ایام میں بھی دور دراز اور پسماندہ علاقوں کھلی کچہری لگانے کے احکامات جاری کئے تاکہ عوام کو دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں بلکہ افسران خود عوام کے پاس ان کے گھروں کے نزدیک جائیں اور موقع پر مسائل حل کریں۔
      وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی طرف سے غریب پروری کا ایک اور اقدام سامنے  آیا ہے۔پرائم منسٹر پیری اربن ایفورڈایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ کے حوالے سے کم آمدن والے لوگوں کیلئے گھر کے خواب کو تعبیر مل گئی-ساڑھے 17 لاکھ روپے کا ساڑھے 3 مرلے کا گھر ملے
 گااور 20 سال کیلئے 6526 روپے ماہانہ قسط ہو گی- کم آمدن والے افراد کیلئے پیری اربن ایریا میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیلئے وزیر اعلی آفس میں قرعہ اندازی کی تقریب منعقد ہوئی -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے3 تحصیلوں میں گھروں کی الاٹمنٹ کیلئے بٹن دبا کر قرعہ اندازی کی اورگھر حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کو مبارکباددی- وزیر اعلی عثمان بزدار نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائم منسٹر پیری اربن ایفورڈایبل ہاؤسنگ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا لیگ شپ پراجیکٹ ہے۔ پہلی مرتبہ بے گھر لوگوں کیلئے اپنے گھر کا خواب پورا کرنے کی جانب عملی قدم اٹھایا گیا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پیری اربن ایریا میں ایفورڈایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ کیلئے کوشاں ہیں -پنجاب کی ہر تحصیل اور ہر ڈسٹرکٹ میں پیری اربن ایفورڈایبل ہاؤسنگ سکیم بنائیں گے۔ وزیر اعلی نے بتایا کہ  صوبہ بھر میں پیری اربن ہاؤسنگ کیلئے 133 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (نیفڈا) نے 54 مقامات کا سروے مکمل کر لیا ہے۔نیفڈا نے پہلے فیز میں 32 سائٹس پر 10 ہزار سے زیادہ ہاؤسنگ یونٹ بنانے کی سفارشات پیش کی ہیں۔وزیر اعلی عثمان بزدارنے کہا کہ حکومت پنجاب کم آمدن والے افراد کو 10 ہزار روپے فی مرلہ کے امدادی نرخ پر  اربوں روپے کی قیمتی سرکاری اراضی فراہم کر رہی ہے-حکومت پنجاب پراجیکٹ پر انفراسٹرکچر ورک ڈویلپمنٹ کیلئے 3 ارب روپے کا ریوالونگ فنڈ قائم کر چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرعہ اندازی میں کامیاب درخواست دہندگان/ الاٹی مورگیج فنانس / قرضہ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔بینک آف پنجاب کی سربراہی میں بینکوں کا کنسورشیم گھروں کیلئے مورگیج فنانس فراہم کر رہا ہے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ الاٹی 10 سے 20 سال کے عرصے میں ماہانہ اقساط کی صورت میں ادا کریں گے۔ایفورڈایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ کو ایف ڈبلیو او اوراین ایل سی مکمل کریں گے۔ تعمیراتی معیار کو یقینی بنانے کیلئے ای سی ایس پی کو پراجیکٹ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ 3 مقامات پر ایفورڈایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ کے تحت تعمیراتی کام تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کر رہا ہے۔ پیری اربن ایفورڈایبل ہاؤسنگ میں گھر کی اوسط لاگت کا تخمینہ 17 لاکھ 50 ہزار روپے لگایا گیا ہے - پیری اربن ایفورڈایبل ہاؤسنگ کے تحت رائے ونڈمیں 245، سرگودھا میں 324 اور چنیوٹ میں 270 گھر بنائے جارہے ہیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرنے کیلئے پرعزم ہے۔وعدوں کی تکمیل کیلئے میں اور میری ٹیم شب و روز کوشاں ہیں۔

      اللہ تعالیٰ خدمت خلق کرنے والوں کا ہاتھ کبھی نہیں چھوڑتے اور انہیں دنیا اور آخرت میں عزت،انعام و اکرام سے نوازتے ہیں۔دنیا اور آخرت کی کامیابی اور کامرانی سے نوازتے ہیں۔سردار عثمان احمد خان بزدار کو بھی عوام کی طرف سے سراہا جارہا ہیانسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپین(IPOR)نے چاروں وزراء اعلیٰ کی کارکردگی کے بارے میں نیا سروے گزشتہ روز جاری کردیا ہے۔ سروے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار 3سالہ کارکردگی کے لحاظ سے تمام وزرائے اعلیٰ سے آگے ہیں اور رائے دہندگان کی اکثریت نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کوسب سے بہتر وزیراعلیٰ قرار دیا ہے-سروے کے مطابق پنجاب کے45فیصد رائے دہندگا ن نے کارکردگی کے لحاظ سے سردار عثمان بزدار کو سب سے بہترین وزیراعلیٰ قراردیا ہے-خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان دوسرے،سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ تیسرے اور بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو چوتھے نمبر پر رہے- خیبر پختونخوا کے41فیصد نے وزیراعلیٰ محمود خان، سندھ کے 38فیصد نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور بلوچستان کے 32فیصد رائے دہندگان نے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے حق میں رائے دی-سروے میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تعلیم،صحت کی سہولتوں کی فراہمی اور ڈویلپمنٹ کے لحاظ سے بھی دیگر وزراء اعلیٰ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ رائے دہندگان کی اکثریت نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے حق میں رائے دی اور 86فیصد رائے دہندگان وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں حکومت کے تعلیم کی سہولتوں کے اقدامات پر مطمئن ہیں جبکہ اسی حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت80فیصد، بلوچستان حکومت 62 فیصداورسندھ حکومت 58فیصد رائے دہندگان کا اعتماد حاصل کر سکیں - وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں بھی بازی لے گئی-سروے رپورٹ کے مطابق پنجاب کے72فیصد رائے دہندگان صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے بزدار حکومت سے مطمئن ہیں -صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے 67فیصد کے ساتھ خیبرپختونخوا حکومت دوسرے،56 فیصد کے ساتھ بلوچستان حکومت تیسرے اور 53فیصد کے ساتھ سندھ حکومت چوتھے نمبر پر رہی -سروے میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی سرفہرست رہے -ڈویلپمنٹ کے لحاظ سے پنجاب میں 51فیصد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کارکردگی سے مطمئن ہیں -خیبر پختونخوا میں 48،بلوچستان میں 43اور سندھ میں 38فیصد رائے دہندگان نے اپنے صوبے کے وزرائے اعلیٰ پر اعتماد کااظہارکیا-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سروس ڈلیوری کے لحاظ سے بھی نمایاں رہے-پنجاب کے 61فیصد رائے دہندگان سرکاری محکموں میں سروس ڈلیوری پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے اقدامات سے مطمئن ہیں -خیبر پختونخوا حکومت پر 69فیصد، بلوچستان حکومت پر 54فیصد او رسندھ حکومت پر 50فیصد رائے دہندگان نے سروس ڈلیوری کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کیا-اللہ تعالیٰ سے دعا ہیں ملک پاکستان کو خدمت خلق اور غریب پروری کا جذبہ رکھنے  والے حکمران ہمیشہ عطا کرے۔آمین

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار