ایشیا اردو

احمد مری 

کوہلو آئل گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹیڈ ،ایف سی بلوچستان نارتھ،الشفاء آئی ٹرسٹ کی جانب سے فری سرجیکل آئی کیمپ کا انعقاد ڈی ایچ کیو کوہلو میں کیا گیا ہےریجنل کوارڈینیٹر اکرام اللہ کاسی کی سربرائی میں کیمپ میں روزانہ ایک ہزار سے زائد مریض مستفید ہوں گے ڈپٹی کمشنر قربان علی مگسی ،لیفٹیننٹ کرنل مقتدیٰ حسین قبائلی رہنما میر نثار احمد مری نے تین روزہ فری سرجیکل آئی کیمپ کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہلو کا کہنا تھا کہ فری آئی میڈیکل کیمپ کے انعقاد سے علاقے کے لوگوں کو جدید سہولیات ان کے دہلیز پر میسر آئے ہیں او جی ڈی ایس ایل کی جانب سے منعقدہ فری آئی کیمپ کا انعقاد خوش آئند ہے فری سرجیکل آئی کیمپ میں دوردراز علاقوں کے سینکڑوں افراد علاج معالجے کے لئے ڈی ایچ کیو کوہلو پہنچ گئے ہیں اس موقع پر دوردراز علاقوں سے آئے ہوئے مریضوں کا کہنا تھا  کہ دکھی انسانیت کی فلاح کے لئے او جی ڈی سی ایل کی جانب سے کیمپس کا انعقاد کرنا قابل قدر ہیں لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ او جی ڈی سی ایل نے کیمپس کا انعقاد کرکے ہمارے دل جیت لئے ہمارے امیدیں او جی ڈی سی ایل سے وابسطہ ہیں کیمپس میں فری میں مستحق نادار لوگوں کا فری چیک اپ،موتیے کا اپریشن،ادویات،لینز اور چشموں کی مفت فراہم کئے جائیں گے اس موقع پرسپر وائزر علی احمد گوہرالشفاء آئی ٹرسٹ کا کہنا تھا کہ مریضوں کو تمام تر سہولیات فراہم کئے جائیں گے آنکھوں کے مریض فری سرجیکل آئی کیمپ میں شرکت کرکے مستفید ہوں واضح رہے کہ او جی ڈی سی ایل کی جانب سے پسماندہ ضلع میں ایسے فری سرجیکل آئی کیمپ کا انعقاد کرنا ایک بہتر اقدام ہے اس کیمپس میں نادار مستحق لوگ ہزاروں کی تعدا میں مستفید ہورہے ہیں فری آئی کیمپس کے افتتاحی تقریب میں ایس پی عبدالحمید کٹورا،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر گہنور خان مری،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عطااللہ مری،میڈیکل سپرینڈنٹ ڈاکٹر اصغر مری،سمیت سینئیر میڈیکل ڈاکٹر ضلعی آفیسران,یوتھ فورم کے صدر مصری خان مری قبائلی عمائدین سمیت شہریوں نے کثیر میں تعداد میں شرکت کی

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار