ایشیا اردو

احمد نواز 
کوہلو آئل گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈاور ایف سی بلوچستان نارتھ،الشفاء آئی ٹرسٹ کی جانب سے منعقدہ تین روزہ فری سرجیکل آئی کیمپ میں ہزاروں کی تعداد میں نادار مستحق غریب مریض مستفید ہوئے ہیں سرجیکل آئی کیمپ میں ماہرامراض چشم کی جانب سے ڈسڑکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں مریضوں کا معائنہ،آپریشن لینز،ادویات اور چشمے فراہم کئے گئے ہیں تین روزہ فری سرجیکل آئی کیمپ میں بڑی تعداد میں مریض علاج و معالجے کی غرض میں آئے جہاں پر روزانہ کی بنیاد پر 1000 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا جبکہ سرجیکل آئی کیمپ میں کل 2800 سے زائد مریضوں کا معائنہ اور 250سے زائد مریضوں کو جدید طریقے سے  فیکو آپریشن،موتیے کا اپریشن کئے جبکہ 1800 سے زائد مریضوں میں چشمے اور 2500 سے زائد مریضوں میں مفت میں ادویات فراہم  کئے اس موقع پر کیمپ سپر وائزر الشفائی آئی ٹرسٹ کے علی احمد گوہر کا کہنا تھا کہ اوجی ڈی سی ایل،ایف سی بلوچستان کی تعاون سے کیمپ کا انقعاد کیا گیا ہے کیمپ میں دور دراز علاقے کے مستحق اور غریب لوگ مستفید ہوئے ہیں مزید فالو اپ میں مریضوں کو ذیادہ فائدہ اور ادویات بھی ملیں گے اس موقع پر الشفاء آئی ٹرسٹ کے ماہر امراض ڈاکٹرز کا کہناتھا کہ علاقے میں آنکھوں کے مریضوں کی تعداد بہت ذیادہ ہے کیمپ میں کثیر تعداد میں مریضوں کے جدید طریقے سے اپریشنز ادویات فراہم کئے ہیں یہاں غریب طبقہ جو آنکھوں کی علاج اور ادویات کی سہولیات سے محروم تھے ان کے لئے او جی ڈی ایل اور ایف سی بلوچستان کی تعاون سے ایسے کیمپ کے انعقاد کرنا کسی نعمت سے کم نہیں ہے شہریوں کا کہنا تھا کہ اوجی ڈی سی ایل ،ایف سی بلوچستان،الشفاء آئی ٹرسٹ کے تعاون کا شکر گزار ہیں جن کی تعاون سے ایک ایسے کیمپ کا انعقاد ہوا ہے جس میں غریب نادار لوگوں کو فائدہ ملا ہے ہم غریب لوگ ہیں ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں تھے کہ کئی جاکر آنکھوں کی علاج کرواتے ہم ان کے شکر گزار ہیں جہنوں نے ہمارے دہلیز پر ہمیں یہ موقع دیا ہے ڈی ایچ کیو میں آئے مریضوں کا کہنا تھا کہ یہاں علاج مفت میں ہورہا ہے ہمیں آپریشنز اور ادویات فری میں مہیا کی گئی ہیں ایسے کیمپ کے انعقاد کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جہنوں  نے ہمیں علاج و معالجے میں موقع فراہم کی۔ واضح رہے کہ اوجی ڈی سی ایل کی ،ایف سی بلوچستان نارتھ،الشفاء آئی ٹرسٹ کی تعاون سے ایسے کیمپ کے انعقاد کرنا ایک بہتر اقدام ہے جہاں پر مریضوں کو ان کے دہلیز پر علاج و معالجے کی سہولیات مل رہے ہیں اور ایسے کیمپ کی انعقاد سے غریب نادار مستحق لوگ مستفید ہورہے ہیں_

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار