اسلام آباد

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی الیکشن کےلئے کاغذات نامزدگی 4 تا 8 نومبر کو جمع ہوسکیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 10 تا 12 نومبر کو ہوگی جبکہ 13 تا 16 نومبر تک اپیلیں دائر اور 19 نومبر تک اپیلوں کو نمٹایا جائے گا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ امیدواروں کو انتخابی نشانات اور حتمی فہرست 23 نومبر کو جاری ہوگی۔ خیبرپختونخواہ کے 17 اضلاع میں ویلج،نیبر ہڈ اور تحصیل کونسل کی نشستوں پر الیکشن ہوگا۔
مالاکنڈ، باجوڑ، مردان، صوابی، پشاور، نوشہرہ میں پولنگ ہوگی،اعلامیہ میں بتایا گیا کہ کوہاٹ،کرک،ڈی آئی خان، بنوں، ٹانک، ہری پور میں پولنگ پہلے مرحلہ میں ہوگی ۔ خیبر،مہمند،چارسدہ،ہنگو اور لکی مروت میں پولنگ پہلے مرحلہ میں ہوگی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار