نیدرلینڈز کی سائیکل سوار ماریانی ووس نے لاوولٹا فیمینینا سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا۔
سپین میں خواتین کی لا وولٹا فیمینینا سائیکل ریس جاری ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کی نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔
لا وولٹا فیمینینا سائیکل ریس کے تیسرے مرحلے میں خواتین سائیکل سواروں نے ایلچے ڈی لا سیرا سے لا روڈا تک کا فیصلہ طے کرنا تھا جو سیدھا158کلو میٹر پر محیط تھا۔
نیدرلینڈز کی ہی جمبو ویزما ٹیم کی ماریانی ووس نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ فاصلہ 3 گھنٹے 27 منٹ اور 38 سیکنڈز میں طے کرکے تیسرے مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
ڈی ایس ایم ٹیم کی نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والی سائیکل سوار شارلٹ کول نے ریس میں دوسری جبکہ امریکا کی چولی ڈائیگرٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
لاوولٹا فیمینینا سائیکل ریس میں 7 مرحلے ہیں جو 7 مئی کو اختتام پذیر ہوں گے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار