غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب اور یمن میں گزشتہ کئی برسوں سے جنگ جاری ہے، جس کا ذکر کرتے ہوئے لبنانی وزیر اطلاعات نے سعودی عرب پر سنگین الزامات عائد کیے تھے، جس پر سعودی حکومت نے احتجاجاً اپنا سفیر واپس بلاکر لبنانی سفیر کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔
سعودی عرب کی حمایت کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے بھی لبنانی وزیر کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے سفیر سے وضاحت طلب کی ہے جب کہ بحرین نے لبنانی سفیر کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے
بحرینی حکومت نے کہا ہے کہ لبنانی سفیر کو ملک چھوڑنے کے مطالبے کا بحرین میں موجود لبنانی تارکین سے کوئی تعلق نہیں۔
ایسے ہی اقدامات دیگر خلیجی ریاستوں کی جانب سے بھی لبنان کے خلاف اٹھائے گئے ہیں۔
دریں اثنا جی سی سی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر نایف الحجرف نے لبنانی وزیر کے بیان کی مذمت کی اور لبنانی حکومت سے وضاحت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’مذکورہ وزیر یمن کی صورتحال سے ناواقف ہیں’۔
خیال رہے کہ یمنی وزارت خارجہ نے بھی لبنانی حکومت سے وضاحت طلب کی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار