ایشیا اردو

اہور کے قریب کاہنہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات، نامعلوم افراد نے گھر میں فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل کر دیا۔ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
 کاہنہ ایل ڈی اے گول چکر کے قریب گھر سے 4 لاشیں ملی ہیں۔ مقتولین میں خاتون ڈاکٹر، 2 بیٹیاں اور بیٹا شامل ہے۔ خاتون کی ڈاکٹر ناہید کے نام سے شناخت ہوئی، جن کی عمر 45 سال تھی، لڑکے کی عمر 22 سال، لڑکیاں 15 اور 17 سال کی تھیں۔ مقتولہ کا اپنا گھر تھا، جس میں انہوں نے ایک کلینک بنا رکھا تھا۔ اہل محلہ کے مطابق وہ پچیس سال سے یہاں رہائش پذیر تھے۔
پولیس کے مطابق یہ افراد رات ایک دو بجے کے قریب قتل ہوئے، بڑا بیٹا زین دوسرے گھر سویا ہوا تھا، جس کی وجہ سے بچ گیا۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے، تمام افراد کو تیس بور بسٹل سے فائرنگ کر کے کے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار