ایشیا اردو

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جوہر ٹاؤن بم دھماکا کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے چار مجرموں کو نو نو بار پھانسی کی سزا سنا دی، ذرائع کے مطابق بم دھماکے کے پیچھے بھارتی ایجنسی را اورافغان این ڈی ایس کا ہاتھ تھا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کوٹ لکھپت جیل میں اس کیس کا فیصلہ سنایا، عدالت نے جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملوث چار مجرموں پیٹر پال، عید گل خان، ضیااللہ اور سجاد کو سزائے موت دے دی۔
عدالت نے خاتون مجرمہ عائشہ گل کو 5 سال قید کی سزا سنائی، عدالت نے مختلف دفعات میں مجرمان کو قید، جرمانے اور دیت کی ادائیگی کا حکم بھی سنایا۔
پراسیکیوٹر عبدالرؤف وٹو نے مجرمان کے خلاف گواہان پیش کیے، پراسکیوشن کے 56 گواہان نے مجرموں کے خلاف بیانات قلم بند کروائے۔
یاد رہے کہ مجرمان کے خلاف سی ٹی ڈی لاہور نے مقدمہ درج کیا تھا، عدالت نے مجرموں کے وکلا اور پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا، سی ٹی ڈی نے مجرموں کو جوہر ٹاؤن دھماکا کیس میں گناہ گار قرار دے رکھا تھا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار