انٹرنیٹ تک بلاتعطل رسائی کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) نے آئی پی اور وی پی این رجسٹریشن کا آغاز کر دیا۔
فری لانسرز، کاروباری اداروں، سفارتخانوں کو وی پی این رجسٹریشن کی پیشکش کی گئی ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ آئی پی اور وی پی این رجسٹریشن سے انٹرنیٹ تک بلاتعطل رسائی ہوگی۔
غیرملکی مشنزفوری اپنا وی پی این پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کے ساتھ رجسٹرڈ کرائیں، رجسٹریشن کا عمل انٹرنیٹ فراہم کنندہ کی تصدیق کے بعد 2 سے 3 دن میں مکمل ہوگا۔
پی ٹی اے نے کہا کہ وی پی این رجسٹریشن کیلئے کوئی فیس نہیں ہے، 5 یا زائد آئی پی ایڈریس پر آئی پی وائٹ لسٹنگ کی فیس لاگو ہوگی، بیرون ملک سرور جن کے صارفین پاکستان میں ہیں، رجسٹرڈ ہونا بھی ضروری ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار