ایشیا اردو

احسان محمود

آج ہم کشمیر ریلی منا رہے جس میں تختہ دار پر بیٹھنے والے کہیں گے گو مودی گو کشمیر کی آزادی تک ہم چپ نہیں بیٹھیں ہم چھین کے لیں گے آزادی  ہے حق ہمارا آزادی
سب مل کے بولو آزادی  انڈیا فوری اپنی افواج کشمیر سے نکالے ورنہ ہم بھوک ہڑتال کر لیں گے نہتے کشمیریوں پر ظلم بند کیا جائے کشمیر بنے گا پاکستان  دنیا بھر کی میڈیا کوریج دے گی  پھر شاہ محمود قریشی یا علی امین گنڈاپور صاحب بولیں گے ہم نے اقوام متحدہ یو این او عالمی دنیا میں کشمیر کا مدعا بیان کیا ہوا ہے مودی اب بے نقاب ہو گیا ہے شام سب گلے پھاڑ کر اپنے اپنے گھروں کو واپس ہوجاہیں گے اور پوسٹر آنے شروع ہو جاہیں فلاں صاحب نے بہت اچھی تقریر کی واہ کیا کہنے
یاد رکھ لیں عالمی دنیا کبھی بھی مسلمانوں کے حق میں کوئی فیصلہ نہیں دے گی یاد کریں وہ وقت جب برما میں دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا قیامت خیز طوفان برپا کیا گیا تھا مسلمانوں کی لاشیں ہزاروں کی تعداد میں جلتی دنیا نے دیکھی  57 اسلامی ممالک کے بادشاہ عام عوام کی طرح بس آنسو بہا رہے تھے لیکن کر کچھ نہیں سکے تب بھی اقوام متحدہ انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی رہی حالیہ فلسطین مسجد الاقصی پر ظلم ڈھائے گئے
مسلم دنیا کو مفت میں جنت مل رہی تھی اس جہاد میں شریک ہو کر  لیکن ہمت کون کرے  یہ سب ڈرامے بازی ہے
یاد رکھنا مسلم ممالک صرف اپنی زاتی جنگ لڑھ سکتے وہ بھی  تب جب کوئی کافر حملہ آور ہوجائے گا پھر ایک دوسرے کو پکاریں گے لیکن تب بھی آپ نے اپنی جنگ خود ہی لڑنی ہے
باقی 56 ممالک اپکو صرف یہ دلاسہ دیں گے آپ پریشان نہ ہوں ہم نے اقوامِ متحدہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے جلد جنگ بندی ہوجائے گی ہم آپ کے ساتھ ہیں
اللّہ پاک نے قرآن کریم میں واضح فرما دیا اے مومنو یہود ونصاریٰ آپکے کھلے دشمن ہیں یہ آپکے خیر خواہ نہیں ہیں
انکے دھوکہ میں مت آنا
بہرحال بات مظلوم کشمیریوں کی ہو رہی تھی یہ ظلم اس وقت تک نہیں رکے گا جب تک ہم عملی اقدام نہیں اٹھاتے
آزادی اگر نعرے مارنے یا تقریریں کرنے سے ملتی تو آج جماعت اسلامی کا دنیا میں راج ہوتا  کڑوا سچ

 

غریبوں سے ،یتیموں سے محبت ہو تو اچھا ہے
سبھی مظلوم انسانوں سے الفت ہو تو اچھا ہے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار