ایشیا اردو

 پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو دعوت دے دی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں مل کر جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لیے آئینی ترمیم کی منظوری پر اتفاق رائے کو یقینی بنانا چاہیے۔
 پی ٹی آئی کے نائب چیئرمین و وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی کے منشور میں جنوبی پنجاب کے عوام کے لیے الگ صوبہ بنانے کا وعدہ کیا گیا، سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر قومی مفاد میں آئینی ترمیم پر اتحاد ضروری ہے، پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کے طور پر اپوزیشن رہنماؤں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ اس کو حقیقت بنانے میں ہمارا ساتھ دیں، اصلاحات کے ذریعے، ہماری توجہ جنوبی پنجاب کی سماجی و اقتصادی ترقی کی جانب مرکوز ہے۔
 شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے ماتحت جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ انہی کاوشوں کا مظہر ہے، جنوبی پنجاب کے عوام کی آسانی، سہولت اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے ضلعی ترقیاتی رابطہ کمیٹیاں قائم کی جا چکی ہیں، بحیثیت جماعت ہم جنوبی پنجاب کو ایک الگ صوبے کے طور پر تسلیم کرانے کے لیے مسلسل کام جاری رکھے ہوئے ہیں، ہم نے جنوبی پنجاب اور رِنگ فینسنگ کے لیے 35 فیصد سے زیادہ ترقیاتی بجٹ کے ساتھ، علیحدہ، نوکریاں اور انتظامی ڈھانچہ قائم کیا ہے تاکہ دوبارہ اس رقم کی مالی تخصیص کو روکا جا سکے۔
وزیر خاجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کو دعوت دیتا ہوں وہ جنوبی پنجاب کے عوام کی دیرینہ خواہش کی تکمیل کیلئے آگے بڑھیں، ہمیں مل کر جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لیے آئینی ترمیم کی منظوری پر اتفاق رائے کو یقینی بنانا چاہیے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار