مانٹرنگ ڈیسک

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کی ٹوئٹ کی ہے لیکن انہوں نے اچانک یہ ٹوئٹ کیوں کیا اس کے پیچھے بھی انتہائی دلچسپ وجہ ہے۔
جمائمہ گولڈ اسمتھ نے گزشتہ روز ایک ویب بیسڈ ورڈ گیم ’’ورڈل‘‘ کے حوالے سے ٹوئٹ کی تھی جس پر ایک پاکستانی صارف نے انہیں رپلائی کرتے ہوئے بالکل ہی غیر متوقع ٹوئٹ کی اور ان سے واپس آنے کی درخواست کی۔
صارف نے مزید لکھا کہ عمران خان آپ کے بغیر کچھ بھی نہیں، انہیں ان کے دوستوں کی جانب سے بیوقوف بنایا جارہا ہے۔
ٹوئٹر پر موجود پال نامی صارف نے جمائمہ اور پاکستانی صارف کے اس ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ  شیئر کراتے ہوئے لکھا میں شرط لگاتا ہوں کہ ’’ورڈل‘‘ کے بانی نے کبھی یہ نہیں سوچا ہوگا کہ ان کے گیم کے بارے میں کی گئی پوسٹ پر کوئی اس طرح کا ردعمل بھی دے سکتا ہے۔
وہیں دوسری جانب جمائمہ گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر ہونے والی اس دلچسپ بات چیت پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا میری باقی زندگی کے لیے ہر ٹوئٹ۔ اور پھر اپنے اسی ٹوئٹ  کے جواب میں انہوں نے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کی ٹوئٹ کیا اور اپنی ٹوئٹ میں پاکستان کے جھنڈے اور دل والے ایموجی بھی لگائے۔
 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار