ایشیا اردو

سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کا تماشا جاری ہے، چار ماہ ہو چکے، چیئرمین نیب ڈیلی ویجز پر چل رہا ہے، چیئرمین نیب بتائیں کونسی کرپشن سیاست دانوں نے کی ؟ جنہوں نے کرپشن کی وہ وفاقی کابینہ میں بیٹھے ہیں، ڈاکے مار رہے ہیں، عمران خان نے فارن بنک اکاؤنٹس چھپائے، گمنام افراد کی درخواستوں پر کیسز بنائے جاتے ہیں، اب نیب کا احتساب ہوگا۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ہمارے خلاف ڈرایا گیا، گواہ نہ بننے پر وارنٹ گرفتاری بھی دکھائے گئے، فواد چودھری پہلے اہم شخصیت کا نام بتائیں ؟ وزیر اطلاعات ہے تو جرات کرے اور نام بتائے، ہم صادق سنجرانی سے دعا کرنے ان کے گھر گئے تھے، فواد چودھری نام لیکر بتائیں کس نے کس سے ملاقات کی، ملک میں فوری شفاف الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں، ہاتھ اٹھے گا تو نمبر خود ہی پورے ہو جائیں گے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار