تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے منظم کمپین چلا کر عوام کو اس کی حساسیت سے آگاہی دیں گے،پاکستان مرکزی مسلم لیگ
پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملتان پی پی 217 کے زیر اہتمام ختم نبوت کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے کارکنان اور انجمن تاجران کے صدور کا اجلاس ہوا ۔اجلاس کی صدارت حافظ ابو الحسن جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملتان نے کی . جس میں اندرون شہر کی مختلف مارکیٹوں کے صدور نے شرکت کی۔اجلاس میں تاجر برادری نے ختم نبوت کانفرنس کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور اس حوالے سے اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ تاجر رہنماؤں کی طرف سے کہا گیا کہ ناموس رسالت ہمارے ایمان کا مسئلہ ہے. تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے منظم کمپین چلا کر عوام کو اس کی حساسیت سے آگاہی دیں گے. کانفرنس میں خود بھی شرکت کریں گے اور علاقائی سطح سے عوام کو بھی قافلوں کی صورت میں کانفرنس میں لیکر آئیں گے۔ محمد عمران مانی کوآرڈینیٹر پاکستان مرکزی مسلم لیگ پی پی 217 نے اس موقع پر کہا کہ اندرون شہر میں کانفرنس کی تشہیر کے لیے ایک منظم کمپین چلائی جائے گی. اندرون شہر میں گلیوں اور بازاروں میں اشتہارات اور فلیکسز آویزاں کیے جائیں گے. رکشوں اور گاڑیوں پہ مشتمل فلوٹس نکالے جائیں گے. 3 سمتبر کو پروگرام کی مناسبت سے اندرون شہر میں ریلی کا انعقاد بھی کریں گے. تاجر برادری کا تعاون کانفرنس کی کامیابی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو گا.
Leave A Comment