مانٹرنگ ڈیسک

 کینیڈا میں کلہاڑا بردار شخص نے مسجد میں موجود افراد پر حملہ کردیا، حملے کے باعث متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کلہاڑی سے نمازیوں پر حملے کا واقعہ کینیڈین شہر مسی ساگا میں واقع مسجد میں اس وقت پیش آیا، جب لوگ کینیڈین مسلمان فجر کی نماز کی ادائیگی میں مصروف تھے۔
حملہ آور نے کلہاڑی کے وار سے متعدد نمازیوں کو زخمی کیا تاہم مسجد میں موجود افراد نے ہمت کرکے حملہ آور کو قابو کیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔
مسجد کے پیش امام کا کہنا ہے کہ 24 سالہ حملہ آور نے مسجد میں داخل ہوکر نمازیوں پر خطرناک اسپرے کیا اور کلہاڑی کے پے در پے وار کیے۔
کینیڈین وزیر اعظم نے مسجد پر کلہاڑی سے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں ایسے پُرتشدد واقعات کی کوئی گنجائش نہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار