ایشیا اردو

 پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ چند دن کی وزارت عظمی کی خاطر نشانِ عبرت بن جانا گھاٹے کا سودا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے لکھا کہ عمران خان صاحب کی اپنی جماعت وزیراعظم ہوتے ہوئے انکے ساتھ جو سلوک کر رہی ہے، جھوٹے،سازشی اور ظالم شخص کا یہی انجام ہوتا ہے۔
عمران خان صاحب کی اپنی جماعت وزیرِ اعظم ہوئے انکے ساتھ جو سلوک کر رہی ہے،جھوٹے،سازشی اور ظالم شخص کا یہی انجام ہوتا ہے۔یہی اللّہ کا نظام ہے جس پر دنیا چلتی ہے۔ چند دن کی وزارت عظمی کی خاطر جرائم سے اپنے ہاتھ رنگ لینا اور نشانِ عبرت بن جانا گھاٹے کا سودا ہے۔یہ ابھی صرف شروعات ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید لکھا کہ یہی اللّہ کا نظام ہے جس پر دنیا چلتی ہے۔ چند دن کی وزارت عظمی کی خاطر جرائم سے اپنے ہاتھ رنگ لینا اور نشانِ عبرت بن جانا گھاٹے کا سودا ہے۔ یہ ابھی صرف شروعات ہے۔
دوسری طرف مریم نواز نے پارٹی کے سینیئر رہنما پرویز رشید کی قیمہ نان کھاتے ہوئے تصویر شیئر کردی۔
ٹوئٹر پر مریم نواز نے تصویر پوسٹ کی ہے جس میں مریم نواز کے ساتھ گاڑی میں موجود پرویز رشیدکھانا کھا رہے ہیں۔
مریم نے ازراہ تفنن تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پرویز رشید لاہوری کھانا قیمہ نان کھا رہے ہیں، بہت اچھے، پرویز رشید صاحب، مزے کریں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار